پی ٹی آئی جنرل راحیل کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گی،فواد چودھری

پی ٹی آئی جنرل راحیل کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گی،فواد ...

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے مطابق راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ انفرادی شخصی نہیں بلکہ پالیسی فیصلہ ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کے این او سی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں عام بحث کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ این او سی کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلاکر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ۔ تحریک انصاف اس ضمن میں معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی ۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے جنرل راحیل شریف کے معاملے میں پہلے انکار کیا پھر اقرار کیا ۔ پارلیمنٹ میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ مڈل ایسٹ کے کسی تنازعے میں پاکستان فریق نہیں بنے گا ۔ پارلیمنٹ میں یہ طے ہوا تھا کہ راحیل شریف کا معاملہ شخصی نہیں پالیسی فیصلہ ہے ۔ اس لیے پالیسی فیصلے پر پارلیمنٹ سے اجاز ت لینا ضرور ی ہے

مزید : علاقائی