برطانیہ دھماکہ،30افرادزخمی،2عمارتیں تباہ

برطانیہ دھماکہ،30افرادزخمی،2عمارتیں تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی کاؤنٹی مرسی سائیڈ میں زور دار دھماکے سے 2 عمارتیں تباہ ہو گئیں،حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔میڈیا کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتوں کا ملبہ دور دور جا گرا، ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دھماکا گیس کا تھا۔دھماکے کے باعث کئی مکانات خالی کرالئے گئے اور 100 سے زائد افراد کو فوری طور پر ایک چرچ میں منتقل کردیا گیا، متعلقہ حکام دھماکے کے باعث ہونے والی تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
دھماکہ

مزید :

علاقائی -