پاناما کیس فیصلہ : تحریک انصاف کا وزیر اعظم کیلئے عمران خان سمیت دیگر ناموں پر غور

پاناما کیس فیصلہ : تحریک انصاف کا وزیر اعظم کیلئے عمران خان سمیت دیگر ناموں ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کردیا اور اس حوالے سے عمران خان ،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کا فیصلہ اپنے حق میں آنے اور وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی امید پر وزار ت عظمیٰ کیلئے اپنا امیدوار لانے کیلئے پارٹی رہنماؤں کے ناموں پر غور شروع کر دیا، ذرائع نے عہدے کیلئے عمران خان، اسد عمر یا شاہ محمود قریشی کا نام دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف پانا ما کیس کے حوالے سے خاصی پر امید ہے اور فیصلہ آنے کے بعد اپنی آئندہ کی حکمت عملی واضح کرئیگی۔

مزید : علاقائی