سمندری حدود کے خلاف ورزی 100بھارتی ماہی گیر گرفتار

سمندری حدود کے خلاف ورزی 100بھارتی ماہی گیر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد(اے این این)بھارت میں ماہی گیروں کی تنظیم نیشنل فش ورکرز فورم نے دعویٰ کیا ہے پاکستان نے 100سے زائد بھارتی ماہی گیر گرفتارکرکے انکی 18کشتیاں ضبط کرلی ہیں ۔نیشنل فش ورکرز فورم کے سیکرٹری منیش لودھری نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بھارتی ماہی گیروں کو گجرات کے جاخوا ساحل کے قریب بین الاقوامی سمندری سرحد سے حراست میں لیا ، فرار ہونے میں کامیاب ماہی گیروں نے ساتھیوں کے پکڑے جانے کی اطلاع دی ۔ گرفتار ماہی گیروں کی درست تعداد معلوم کرنے کیلئے متعلق پاکستانی اداروں سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -