پی سی بی کے تمام دعوے تعصب کا سلسلہ تاحال جاری

پی سی بی کے تمام دعوے تعصب کا سلسلہ تاحال جاری
 پی سی بی کے تمام دعوے تعصب کا سلسلہ تاحال جاری

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے لمحہ فکریہ، ٹیلنٹ کو منظر عام پرآنے سے روکا جارہا ہے ،ماضی میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے کوئٹہ ریجن کے بلے باز رمیض راجہ کو پاکستان کپ سے ہی باہر کردیا گیا، رمیض راجہ کی اگر کارکردگی کی بات کی جائے تو انہوں نے ہائر ون ڈے کپ 2015 میں صرف تین میچوں میں دو نصف سنچریاں سکور کیں تھیں جبکہ پیٹرن ٹرافی میں انہوں نے کسٹم ٹیم کی جانب سے152 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی اہلیت کو ثابت کیا اور اس ایونٹ میں بھی انہوں نے تین نصف سنچریاں بنائیں۔قائد اعظم ٹورنامنٹ گریڈ ٹو میں کوئٹہ ٹیم کی جانب سے 120 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ اس کے علاوہ بہاولپور ٹیم کیخلاف 68 رنز بنائے۔ رمیض راجہ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا اوراس سال حال ہی میں قائد اعظم ٹرافی میں انہوں نے ایبٹ آبادکے خلاف انہوں نے 108 رنز بنائے مگر افسوس کی بات ہے کہ اتنی اچھی پرفارمنس کے باوجود ان کو پاکستان کپ کے لئے ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی جس کی سب سے سب بڑی وجہ ان کے پاس شائد سفارش کا نہ ہونا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -