میامی اوپن،فیڈرر، سٹینلاس اور جون ایسنر کی تیسرے راؤنڈ میں رسائی

میامی اوپن،فیڈرر، سٹینلاس اور جون ایسنر کی تیسرے راؤنڈ میں رسائی

  

فلوریڈا(آئی این پی) میامی میں اے ٹی پی ایونٹ کے سنگلز میچز کھیلے گئے۔ سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر کا سیزن 2017 میں شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسرے راؤنڈ میں سابق ورلڈ چیمپئن روجر فیڈرر نے امریکی نوجوان حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ 35 سالہ فیڈرر سات چھ اور چھ تین سے فتح کے بعد اگلے راؤنڈ میں پہنچے۔ ایونٹ کے ٹاپ سیڈ سوئٹزرلینڈ ہی کے سٹینلاس وارینکا کو ارجنٹائن کے کھلاڑی کے خلاف 65 منٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل ہو گئی۔ سنگلز کے ایک اور میچ میں امریکہ کے جون ایسنر اور برازیل کے تھوماز بیلوچی مدمقابل ہوئے۔ ایسنر نے کانٹے کے مقابلے میں بیلوچی کو سات پانچ اور سات چھ سے زیر کر کے اگلے مرحلے میں رسائی ممکن بنائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -