بینک آف پنجاب جیتنے پر ٹیم بہت خوش ہے:صوفی محمد عامر

بینک آف پنجاب جیتنے پر ٹیم بہت خوش ہے:صوفی محمد عامر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء جیتنے والی ٹیم ماسٹر پینٹس کے کپتان صوفی محمد عامر کا کہنا ہے کہ ان کیلئے سیزن اچھا ثابت ہوا۔ ان کی ٹیم نے سیزن میں کئی ٹورنامنٹ جیتے اور کئی ٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچے۔بینک آف پنجاب جیتنے پر ٹیم بہت خوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب میں بہترین کوالٹی کی پولو کھیلی جاتی ہے۔ ماسٹر پینٹس کے کھلاڑی صوفی محمد حارث کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالنے پر بہت خوش ہیں۔ تین خوبصورت گول کرنے والے صوفی محمد حارث کا کہنا تھا کہ سیزن میں ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ بارہ گول کا ٹورنامنٹ جیتنے پر تمام ٹیم بہت خوش ہے۔

ارجنٹائن کے کھلاڑی ایندرس کرسپو کا کہنا تھا کہ وہ خوشی خوشی واپس جا رہے ہیں۔ اگلے سال پھر لاہور آؤں گا۔ لاہور آکر اچھا لگا۔ پاکستان محفوظ اور اچھا ملک ہے۔ یہاں آکر بہت اچھا لگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی