ایف آئی جی آرٹ ورلڈ کپ،چینی کھلاڑیوں کے 5طلائی تمغے

ایف آئی جی آرٹ ورلڈ کپ،چینی کھلاڑیوں کے 5طلائی تمغے

دوحہ(آئی این پی)چین کے نوجوان جمناسٹکس نے گذشتہ روز یہاں ایف آئی جی آرٹسٹک ورلڈ کپ میں دس میں سے پانچ طلائی تمغے حاصل کر لئے ہیں ، سولہ سالہ لایو ٹنگ ٹنگ جو ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے گذشتہ سال ریو اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکا نے بیلنس بیم اور فلور پر طلائی تمغے حاصل کرلئے ، لوؤ ہوان نے 14.433 پوائنٹس کے ساتھ خواتین کے ان ایون بارز مقابلے جیت لئے ، شیاؤ روؤ ٹینگ اور جوؤ جنگ یوا ن مردوں کے بارز مقابلوں میں مشترکہ طورپر سرفہرست رہے۔

، شیاؤ بی چوٹ کی وجہ سے ریو اولمپکس میں حصہ نہیں سکا تاہم شاندار روٹین کے ساتھ زبردست طریقے سے واپس آیا اور ا س نے ہوری زنٹل بار پر 14.5333پوائنٹس حاصل کئے ، اس کے نوجوان ہم وطن ساتھی یولو جسے 6.800 پوائنس تک سکور کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، بغیر کسی غلطی کے متوازن بارز کا مقابلہ جیت لیا ۔ایف آئی آئی جی نے ایک نئے فارمٹ کی منظوری دی ہے جس کے تحت ٹوکیو 2020ء اولمپکس کے لئے ٹیم مقابلے میں جمناسکس کی تعداد 5سے کم کر کے چار کر دی جائے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی