آئی پی ایل،ڈی جے براوو ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے

آئی پی ایل،ڈی جے براوو ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے
 آئی پی ایل،ڈی جے براوو ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے

  

نئی دہلی(اے این این)گجرات لائنز کے سٹار آل راؤنڈر ڈی جے براوو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ اس بارے میں فرنچائز کے مالک کیشو بنسال نے کہا ہے کہ ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے وہ لیگ کے پہلے کچھ میچوں سے آؤٹ ہوئے ہیں۔ براوو پچھلے سال گجرات لائیز کے اہم کھلاڑی کی حثیت سے لیگ کا حصہ تھے اور انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ڈی جے براوو دسمبر 2016 میں بگ بیش لیگ کے دوران ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ گجرات لائیز کے مالک نے امید ظاہر کی ہے کہ براوو اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ تاہم ان کے ٹیم میں واپس آنے کا انحصار ان کی صحتیابی پر ہے۔ براوو کی عدم موجودگی میں آسٹریلوی آل رانڈر جیمز فولکنر ٹیم کا حصہ ہونگے۔ گجرات لائنز اپنا پہلا میچ 7 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -