انٹرنیشنل سوشل ورک ڈے پر لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین میں نمائش

انٹرنیشنل سوشل ورک ڈے پر لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین میں نمائش

  

لاہور(پ ر) تنظیم الفجر پاکستان، سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین لاہور کے زیر اہتمام انٹر نیشنل سوشل ورک ڈے پر لاہور کالج میں نمائش کا اہتام کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیم الفجر پاکستان نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آگاہی مہم کا اہتمام کیا جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمہ کے لئے طلبہ آگاہی دینا تھا۔ تعلیمی اداروں کو ڈرگ فری بنانے کے عزم اور منشیات سے انکار زندگی سے پیار کے سلوگن کو اپنا کر تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ سٹال پر منشیات کے خلاف لڑیچر، پوسٹر اور پمفلٹ رکھے گئے تھے جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں اس وباء کے خاتمہ کے لئے طلبہ کو آگاہی دینا تھا۔ سٹال پر وائس چانسلر رخسانہ کوثر، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سوشل ورک ارم شاہد، اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماریہ علی ، پی ایچ اے کے ڈائریکٹر مصباح الحسن ڈارنے بھی ویزٹ کیا۔

ارم شاہد نے حکومت اور سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے طلباء و طالبات کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے اور منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے میں یقیناًکامیابی ملے گی۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ اس طرح کے ایونٹ ہونے چاہئیں۔ سٹال پر محمد علی ، مجاہد علی، صفا مروا، اناارسلان ، رابعہ سکندر، ہمنا غفار، مریم اعجاز، عائشہ اکرم، نمرہ، معظمہ، فسیحہ نے سٹال کوکامیابی سے چلایا۔ ان طالبات کو سٹال اچھے انداز سے چلانے پر تنظیم الفجر کی جانب سے تعریفی اسناد دی جائیں گی۔انٹرنیشنل سوشل ورک ڈے کے موقع پر تنظیم الفجر پاکستان،سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین کے زیر اہتمام نمائش کے موقع پر منشیات کیخلاف آگاہی مہم کی گئی،سٹال پر محمد علی، مجاہد علی، صفا مروا، رانا ارسلان، رابعہ سکندر، ہمنا غفار، مریم اعجاز، عائشہ اکرم، حمزہ، معظمہ اور فسیحہ موجود ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -