کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکی آفریدی کیلئے کوششیں شروع

کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکی آفریدی کیلئے کوششیں شروع
 کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکی آفریدی کیلئے کوششیں شروع

  


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پشاور زلمی کو چھوڑنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے لیکن اب وہ پی ایس ایل کی وہ ٹیم جوائن کرنے جا رہے ہیں کہ آپ مزید حیران ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کے اعلان کے بعد کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے انہیں اپنی اپنی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے شاہد آفریدی کیساتھ رابطے بھی کر لئے گئے ہیں۔اگرچہ کراچی کنگز کی ٹیم شعیب ملک، روی بوپارا، کرس گیل، کیرون پولارڈ اور کمار سنگاکارا جیسے کھلاڑیوں کیساتھ اس ایونٹ کی مہنگی ترین ٹیم رہی ہے تاہم ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی ممکنہ طور پر لاہور قلندرز کی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی