کوئنٹن ڈی کاک ہیملٹن ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار
ہملٹن(اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، اتوار کو ٹیسٹ کے دوسرے روز ڈی کاک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 90 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، بدقسمتی سے وہ دس رنز کے فرق سے چوتھی ٹیسٹ سنچری بنانے میں ناکام رہے، واضح رہے کہ وہ اس سیریز میں دوسری بار نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ہیں۔