میئر فٹبال کپ سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا:چوہدری منیر

میئر فٹبال کپ سے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا:چوہدری منیر

  

اسلام آباد(اے پی پی) چیئرمین یونین کونسل نمبر 32جی ایٹ چوہدری منیر اشرف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میئر فٹ بال کپ سے وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں میئر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے قومی سطح پر کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

اور ان کھیلوں کے مقابلوں میں نوجوان کو بڑھ، چڑھ کر شرکت کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ سپورٹس تنظیموں کو گراس روٹ لیول پر کام کرنا چاہئے جو کہ نہیں ہو رہا ہے اور تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اگر سپورٹس تنظیموں کے عہدیدار نیک نیتی سے کام کریں تو وہ دن دور نہیں کہ جب پاکستان دنیا میں کھیلوں میں کھویا ہوا مقام جلد حاصل نہ کر سکے،منیر اشرف نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -