ہملٹن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں314رنز بنا کر آؤٹ

ہملٹن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں314رنز بنا کر آؤٹ

  

ہملٹن (آئی این پی)جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں314رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک90،فاف ڈوپلیسی53،ہاشم آملہ50اورربادا34رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 4 ،نیل ویگنر نے 3، گرینڈہوم نے 2 اور مچل سینٹنر نے 1 وکٹ حاصل کی،جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 67 رنز بنا لئے ہیں،میزبان کو پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید247 رنز درکار ہیں اوراسکی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیڈون پارک ہیلمٹن میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 314 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 123 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے جبکہ اگلے روز پوری ٹیم مجموعی سکور میں 191 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر ٹام لیتھم 42 اور جیت روال 25 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جو تیسرے روز نامکمل پہلی اننگز کا آغاز کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -