یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کااجلاس،28مارچ کے جلسے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی

یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کااجلاس،28مارچ کے جلسے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے کنویئنر طارق محمود کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول سید مٹھہ لاہور میں منعقد ہوا ۔ جس میں 28مارچ2017کو ایوان اقبال میں ایک بہت بڑے جلسے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اور بتایا گیا کہ مخالف لوگ پروگرام کو ملتوی کرنے کی خبریں اڑا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت پنجاب کئی مرتبہ وعدے کرکے بھول جاتی ہے ۔ ان کی نیت پر شک نہیں لیکن ان کو یاد نہیں رہتا ۔ قائدین نے کہا کہ ایوان اقبال میں بہت بڑا جلسہ ہوگا جس کے بعد ایک ریلی نکالی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن لے کر رہیں گے۔ اساتذہ کو سزائیں واپس لی جائیں پیک امتحان ایک فراڈ ہے اور قوم پر بوجھ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تذلیل حکومت پنجاب کا مقصد ہے جس کی آڑ میں اساتذہ کو کام چور ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ پیف، دانش اتھارٹی، کے حوالے سکول کرنا ایجوکیشن اتھارٹی کا قیام، نظام تعلیم کو تباہ کرنے کے مترادف ہے جس کو کسی طور پر قبول نہیں کریں گے ۔ حالیہ بجٹ میں حکومت پنجاب تمام الاؤنس ضم کرکے پے سکیل ریوائز کرے۔ اساتذہ کا وقار بحال کیا جائے۔ اساتذہ کو بدنام کرنے کا ٹرینڈختم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نے کی تو تحریک کا دائرہ کار مسلسل بڑھتا جائے گا اور نظام تعلیم کا پہیہ ٹھپ کردیا جائے گا۔ شرکاء میٹنگ اللہ بخش قیصر مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین، حافظ غلام محی الدیں ،محمد کاشف شہزاد، وحید مراد،حافظ انور، بشیر خان میو، منیر چغتائی ، منیر شنو، اعجاز خانزادہ،رانا عباد، مسعود گجر ، اظہر عباس ، نے شرکت کی ۔