ہاکی ٹیسٹ سیریز ،شاہین اور کینگروز کل مدمقابل ہونگے

ہاکی ٹیسٹ سیریز ،شاہین اور کینگروز کل مدمقابل ہونگے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد اب قومی ہاکی ٹیم کے حوصلہ بلند ہیں اور جس طرح سے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دکھائی او ر شاندار فتح اپنے نام کی اس کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں سے اامید کی جاسکتی ہے کہ وہ اب آسٹریلیا کے خلاف بھی اسی جوش و جذبہ کا مظاہرہ کریں گے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عبدالحسیم خان سمیت تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے کھیلتے ہیں او جب بھی کامیابی ملتی ہے ملک کا نام روشن کرنے کی بہت خوشی ہوتی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں بھی ہم اپنی ذمہ داریوں کو ااحسن طریقہ سے سر انجام دینے کی کوشش کریں گے اور اس کے لئے ٹیم کے سب کھلاڑی متحد ہیں اور شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گیپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29 مارچ، تیسرا میچ 31 مارچ جبکہ چوتھا اور آخری میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -