پاکستان ڈے،ینگ ڈاکٹرز کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ

پاکستان ڈے،ینگ ڈاکٹرز کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ

  

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان گرین ٹاسک فورس کے زیراہتمام ’’پاکستان ڈے‘‘کے سلسلے میں راولپنڈی میڈیکل کالج کے ینگ ڈاکٹرز کی ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹ کرکٹ میچ ایوب نیشنل پارک اسپورٹس گراؤنڈ میں ہوا جس میں پاکستان گرین ٹاسک فورس ، بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 20اوور کا میچ ہوا،جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔اس میچ میں پاکستان گرین ٹاسک فورس کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ،ٹیم کے کپتان ڈاکٹرخرم کلیم ونر ٹرافی کے حقدار ٹھہرے اور انہیں ’’مین آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا ۔جبکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہے۔

، ڈاکٹر عمران ارشد ، ڈاکٹر عدنان زاہداور داکٹر طارق نیازی نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -