ورلڈ کپ کوالیفائر،اٹلی کی البانیہ کو 0-2 سے شکست

ورلڈ کپ کوالیفائر،اٹلی کی البانیہ کو 0-2 سے شکست

  

میلان(اے این این) ہنگامہ خیز ورلڈ کپ کوالیفائر میں اٹلی نے البانیہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔پہلے ہاف میں ایک گول میں خسارے میں جانے کے بعد البانوی شائقین نے میدان میں پٹاخے پھینکے جس پر میچ وقتی طور پر معطل کیاگیا تھا۔ کھیل کے 12 ویں منٹ میں روما کے اطالوی مڈفیلڈر ڈینئیلی ڈی روسی نے پنالٹی پر گول بنایا۔کھیل کے دوسرے 57 ویں منٹ میں بھی شائقین نے دھویں والے بم گرانڈ میں پھینکے، تاہم انتظامیہ نے دوبارہ میچ روکا اور پھر ہنگامہ آرائی کرنے والے شائقین کیخلاف کارروائی کرنے کے بعد مقابلہ مکمل کیاگیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -