سکھر: گاڑی کو ٹکر مارنے کا الزام، گائے گرفتار

سکھر: گاڑی کو ٹکر مارنے کا الزام، گائے گرفتار
سکھر: گاڑی کو ٹکر مارنے کا الزام، گائے گرفتار

  

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون پر عمل درآمد کروانے میں سکھر ذرا آگے ہے۔ پولیس مجرموں کی بجائے مویشی پکڑنے لگی۔ بیچاری گائے پر الزام تھا کہ اس نے سرکاری گاڑی کو ٹکر ماری ہے۔ بس پھر کیا تھا، افسر کی شکایت پر پولیس والوں نے آؤ دیکھا، نہ تاؤ اور گائے کو موٹرسائیکل رکشہ پر باندھ کر تھانے لے گئے۔ گائے کو سی سیکشن تھانہ کے احاطے میں باندھا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مالک نقصان بھرے گا ورنہ گائے یہیں رہے گی۔ خدشہ ہے کہ اگر گائے کا مالک نہ آیا تو کہیں پولیس سٹیشن باڑے میں تبدیل نہ ہو جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -