ٹیکساس :بپھری گائے نے پولیس اہلکار کی دوڑیں لگوادیں

ٹیکساس :بپھری گائے نے پولیس اہلکار کی دوڑیں لگوادیں
ٹیکساس :بپھری گائے نے پولیس اہلکار کی دوڑیں لگوادیں

  

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بپھری گائے نے پولیس اہلکار کی دوڑیں لگوادیں۔ٹیمپل شہر کے ایک پارک میں گھسنے والی گائے کو پولیس اہلکار نے کافی قابو کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔بپھری گائے پارک کے گیٹ کے قریب آئی تو اہلکار نے گیٹ بند کردیا تاہم گائے کو قریب آتا دیکھ کر وہ فوراً اس کے آگے سے ہٹ گیاجس کے بعد وہ گیٹ توڑتی ہوئی باہرنکل گئی۔اس اچانک حملے سے پولیس اہلکار تو بال بال بچ گیا لیکن گائے کو نہ پکڑا جاسکا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -