پی ایم یوتھ ٹریننگ پروگرام : دوسرا مرحلہ شروع ، 56ہزار نوجوان مستفید ہونگے

پی ایم یوتھ ٹریننگ پروگرام : دوسرا مرحلہ شروع ، 56ہزار نوجوان مستفید ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) حکومت نے نوجوانوں کی تربیت سے متعلق وزیراعظم کے پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا اس مرحلے کے دوران پوسٹ گریجویشن مکمل کرنیوالے 56ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔ پنجاب کیلئے 25ہزار، سندھ کیلئے 9ہزار 5سو، بلوچستان کیلئے 3ہزار، خیبرپختونخوا کیلئے 5ہزار8 سو سے زائد، آزاد کشمیر کیلئے 1ہزار، گلگت بلتستان ، فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کیلئے5ہزار 8 سو کا کوٹہ مختص کیاگیا ہے۔ انٹر ن شپ کرنیوالے نوجوانوں کودوران انٹر ن شپ ایک سال تک 12ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا،نوجوانوں کووفاقی و صوبائی محکموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے میں تربیت دی جائے گی۔
یوتھ ٹریننگ پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -