وزارت قومی صحت نے 30منصوبوں کیلئے54ارب 40کروڑ مانگے لئے

وزارت قومی صحت نے 30منصوبوں کیلئے54ارب 40کروڑ مانگے لئے

  

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت قومی صحت نے مالی سال 2017-18میں صحت کے30منصوبوں کیلئے54ارب 40کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دیدی۔وزیر اعظم کے قومی صحت پروگرام کیلئے15ارب جبکہ اسلام آباد میں کینسرہسپتال کے قیام کیلئے2ارب 34لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت قومی صحت نے صحت کے جن 30منصوبوں کیلئے54ارب 40کروڑ روپے مانگے ہیں ان مین قومی پروگرام برائے فیملی پلاننگ کیلئے 16ارب 40کروڑ ،نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کیلئے 12کروڑ 40لاکھ ،صوبوں کے پاپو لیشن ویلفیئر پروگرام کیلئے 7ارب 70کروڑطلب کئے گئے ہیں ۔دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم کے پروگرام برائے ہیپاٹائٹس کیلئے 68کروڑ 40 لاکھ ،ملیریا کنٹرو ل پروگرام کیلئے 12کروڑ 40لاکھ ،پاپولیشن ویلفیئر پروگرام فاٹا کیلئے 7کروڑ 88لاکھ، پاپولیشن ویلفیئر پروگرام آزاد کشمیر کیلئے 27کروڑ 33لاکھ جبکہ پاپولیشن ویلفیئر پروگرام گلگت بلتستان کیلئے 11کروڑ 87لاکھ اورنیشنل ٹو بیکو کنٹرول پروگرام کیلئے 54لاکھ رپے مانگے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -