ہوپ بلوچستان کے چےئرمین نادر خان نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ہوپ بلوچستان کے چےئرمین نادر خان نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
ہوپ بلوچستان کے چےئرمین نادر خان نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ)بلوچستان کے چےئرمین حاجی نادر خان کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،ملک بھر کے حج آرگنائزر ز کا شدید ردِ عمل،مرکزی چےئرمین ہوپ حاجی ثناء اللہ نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دن سینئر حج آرگنائزر اور صوبہ بلوچستان کے چےئرمین ہوپ حاجی نادر خان کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جنہیں سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں کوئٹہ میں سپرد خاک کر دیا گیا،صوبہ بلوچستان کے حج آرگنائزرز سمیت ملک بھر کے حج آرگنائزرز نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنے والے حج آرگنائزر حاجی نادر خان کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ،مرکزی چےئرمین حاجی ثناء اللہ نے ہوپ کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -