اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں :اسحاق ڈار

اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں :اسحاق ڈار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت کیڈ اورسی ڈی اے حکام کااہم اجلاس ہوا جس میں اوورسیزپاکستانیوں اورسی ڈی اے کے نئے سیکٹر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی ضروت ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔حکومت نئے سیکٹرزکی تعمیرکیلئے سی ڈی اے کی مکمل معاونت کرے گی۔اجلاس میں سی ڈی اے کے نئے سیکٹرزاورتجارتی مراکز کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -