حج پالیسی کو حتمی شکل د ینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کل ہو گا

حج پالیسی کو حتمی شکل د ینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کل ہو گا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی2017ء کی میٹنگ آج جبکہ ہائی لیول کمیٹی کی میٹنگ کل اسلام آباد میں طلب،حج پالیسی فامولیشن کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چودھری جبکہ ہائی لیول کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کریں گے ،آج اور کل ہونے والے اجلاس میں حج پالیسی2017ء کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے اس کے بعد حج پالیسی وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی،اجلاسوں میں سینٹ،قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں اور قائمہ کمیٹیوں کے چےئرمین کے علاوہ SECP اور فارن آفس کے ذمہ داران شریک ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -