ہوپ پنجاب کا اجلاس آج ہو گا

ہوپ پنجاب کا اجلاس آج ہو گا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)لاہور حاجی کیمپ کی نیلامی ،ہوپ پنجاب کے چےئرمین حاجی ثناء اللہ نے اہم اجلاس حاجی کیمپ لاہور میں طلب کر لیا،اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے مرکز دار الحجاج لاہور کی نیلامی کی لیز منسوخ کرنے کے لیے آج لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،چےئرمین ہوپ پنجاب طالب حسین چودھری نے 2ارب روپے کی زمین صرف19کروڑ 40لاکھ میں دینے کی موجودہ حکومت کا بڑا مالی سکینڈل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ متروکہ املاک کے چےئرمین صدیق الفاروق نے19کنال11مرلے من پسند افراد کو دے کر حج دشمنی کا ثبوت دیا ہے حج آپریشن قریب ہے حج2017ء کے انتظامات شروع ہو چکے ہیں ان حالات میں اچانک حاجی کیمپ کی نیلامی اللہ کے مہمانوں سے زیادتی ہے ہوپ کسی صورت حاجی کیمپ فروخت نہیں ہونے دے گی،وزیر اعظم میاں نواز شریف،چیف جسٹس آف پاکستان متروکہ املاک کی طرف سے کی گئی مشکوک نیلامی پر نوٹس لیں۔

مزید :

صفحہ آخر -