لاہور ہائیکورٹ نے 10 اپریل سے 27 مئی تک کیلئے عدالتوں کا نیا روسٹر جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے 10 اپریل سے 27 مئی تک کیلئے عدالتوں کا نیا روسٹر جاری کر دیا

ملتان(خبر نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے 10 اپریل سے 27 مئی تک کے لئے عدالتوں کا نیاروسٹر جاری کردیا ہے جس کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

تحت ملتان بینچ میں4 ڈویڑن اور12 سنگل بینچز تشکیل دئیے گئیہیں۔اس ضمن میں پہلا ڈویڑن بینچ مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان اورمسٹر جسٹس چوہدری عبدالعزیز،دوسراڈویڑن بینچ مسٹر جسٹس عابدعزیزشیخ اورمسٹر جسٹس جوادحسن،تیسراڈویڑن بینچ مسٹر جسٹس چوہدری محمدمسعودجہانگیراورمسٹر جسٹس محمدعلی ،چوتھاڈویڑن بینچ مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد اورمسٹر جسٹس سرداراحمدنعیم پرتشکیل دیاگیاہے جبکہ 12 سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ سینئرجج مسٹر جسٹس محمدیاورعلی،مسٹر جسٹس شاہدجمیل خان،مسٹر جسٹس محمدساجدمحمودسیٹھی اور مسٹر جسٹس عبدالرحمان اورنگزیب پرمشتمل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر