ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار کے ممبر زخمی بخت یار مہدی کو ہوش آگیا‘ حالت خطرے سے باہر قرار

ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار کے ممبر زخمی بخت یار مہدی کو ہوش آگیا‘ حالت خطرے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارملتان کے زخمی اوربے ہوشی کی حالت میں ملنے والے ممبر کوہوش آگیا جبکہ حالت(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

اب خطرے سے باہر ہے۔تفصیل کے مطابق چندروزقبل سینئرقانون دان ملک منتظر مہدی مرحوم کے بیٹے ملک بخت یارمہدی کے سرپرچوٹ کے باعث زخمی اوربے ہوشی کے عالم میں چونگی نمبر 8 پرپائے گئے تھے جن کا بے ہوشی کی حالت میں آپریشن کیا گیا تھااورانھیں نشتر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھاگیاہے اس ضمن میں انھیں کئی روز بعد ہوش آگیا جس پر ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہرقراردی ہے۔