پیف پارٹنر سکولوں میں لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی ‘ اساتذہ کو 2 سے 5 ہزار دے کر ٹرخانے لگے

پیف پارٹنر سکولوں میں لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی ‘ اساتذہ کو 2 سے 5 ہزار دے کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پیف پارٹنر سکولز کے مالکان لیبر ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہے ہیں ‘ حکومت پنجاب نے کم از کم(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ماہانہ تنخواہ 15ہزارروپے مقرر کی ہے مگر پیف پارٹنر سکولز کے مالکان اساتذہ کو محض چند ہزار روپے ماہانہ دے کر لاکھوں روپے ماہانہ اپنی جیبوں میں ڈال رہے ہیں ‘ معلمات کو خصوصاً 2سے 5ہزار روپے ماہانہ ’’تنخواہ ‘‘ دی جا رہی ہے ‘ حکومت پنجاب نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
لیبر ایکٹ