مقدس ہستیوں کی توہین کی سازش برداشت نہیں‘ ساجد میر

مقدس ہستیوں کی توہین کی سازش برداشت نہیں‘ ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خان پور (نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر) آزادی اظہار کے نام پر کائنات کی مقدس ترین ہستیوں کی توہین کی سازش کسی بھی صورت قبول نہیں کی جا سکتی توہین رسالت ؐ آزادی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

اظہار رائے نہیں بلکہ اسلام مخالف اور گھٹیا ترین سوچی سمجھی سازش ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب کی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف کیس کی سماعت اور جرات مندانہ احکامات لائق تحسین ہیں ارکان اسمبلی اپنے قائدین کی عزت اور شان میں گستاخی پر ایک دوسرے کو مکے مارسکتے ہیں اور گھروں تک پہنچ سکتے ہیں تو گستاخان رسول اللہؐ پر خاموش کیوں ہیں ان خیالات کا اظہار مرکز جامعہ محمدیہ اہلحدیث خانپورمیں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی زیر صدار ت منعقد ہونے والے آل پارٹیز مجلس تحفظ ناموس رسالتؐ خانپور کے ایک سیمینار میں مذہبی و سیاسی جماعتوں اور تاجران تنظیموں کے قائدین حافظ محمد عامر صدیقی، علامہ عبدالرؤف ربانی، مفتی حبیب الرحمن درخواستی، خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، حافظ فیصل افضل شیخ، ملک سلیمان منگلہ، میاں عبدالستار، ڈاکٹر عبدالغفور راشد ویگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے میں فساد کو روکنا ہے تو گستاخوں کو للکارنا ہو گا پاکستان میں دین کے اصل بیانیہ کی بنیاد صرف اور صرف قرآن وسنت ہے پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے نوجوان نظریہ پاکستان کے احیاء کے لئے متحد وبیدارہوجائیں، انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کیلئے کسی جانی و مالی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا سیمینار میں حافظ سلمان اعظم، چوہدری ریاض احمد نوری ،ڈاکٹر انوار الحق ،میاں عبدالرحمن صدیق دین پوری،مولانا معاویہ ، خواجہ رفیق احمد، ملک مسعود ، حاجی عبدالوحید مغل، خواجہ مسعود احمد صدیقی، حافظ راشد ایوب،پروفیسر محسن رحمانی،خواجہ سلیم یحییٰ ایڈووکیٹ، راؤ محمد اسلم، عبدالجبار درخواستی، رانا نثار احمد خان، مولانا طیب شہزادو دیگرشریک تھے۔
ساجد میر