کم انرولمنٹ اور بے ضابطگیوں پر 20 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ایلمنٹری معطل

کم انرولمنٹ اور بے ضابطگیوں پر 20 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ایلمنٹری معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر )محکمہ تعلیم سکو لز پنجاب نے کم انرولمنٹ اور بے ضابطگیوں پر 20ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ایلمنٹری( مردانہ ) کو معطل کر دیا ہے ‘ بتایا گیا ہے کہ ایجوکیشن (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

مانیٹرنگ سیل نے اپنی رپورٹ میں محکمہ تعلیم سکولز پنجاب میں بے ضابطگیوں اور کم انرولمنٹ کی نشاندہی کی تھی‘ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے کے بعض اضلاع میں سکولز میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد20 کے لگ بھگ ہے جبکہ وہاں 4‘4استاد تعینا ت ہیں ‘ اس سلسلے میں مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی سمیت مختلف علاقوں میں بعض سکولز بند ہونے کی رپورٹ دی گئی ‘ ایجوکیشن مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ پر تحصیل جتوئی کے ایک‘ ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال کے 2‘2 ڈپٹی ڈی ای اوز بھی شامل ہیں ‘ ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع کے مزید ڈپٹی ڈی ای اوز کی معطلی کاامکان ہے ‘ مختلف ڈپٹی ڈی ای اوز ( ز.انہ)کیخلاف کارروائی کی جا سکتی ہے ‘ واضح رہے کہ چند روز قبل ساہیوال کے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو بھی معطل کیا جا چکا ہے ۔

معطل

مزید : ملتان صفحہ آخر