سندھ پولیس کے بجٹ میں کرپشن، نیب متحرک

سندھ پولیس کے بجٹ میں کرپشن، نیب متحرک

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے بجٹ میں بڑی کرپشن کے انکشاف کے بعد نیب نے تین سینئر پولیس افسران فیصل بشیر میمن،فدا حسین شاہ اور عثمان غنی صدیقی کو تفتیش کے لیے طلب کرلیاہے۔سندھ پولیس کے بجٹ میں بڑے پیمانے پرخورد برد کا انکشاف ہونے پرنیب نے تین سینئرپولیس افسران کوتفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے۔ تفتیش کیلئے طلب کئے گئے پولیس افسران میں ایس ایس پی فدا حسین شاہ اورڈائریکٹراینٹی کرپشن فیصل بشیرمیمن شامل ہیں۔فداحسین شاہ اورفیصل بشیرمیمن نے آئی جی ہاس اورپولیس فلیٹس کمپاونڈ کے فنڈزمیں خورد برد کی۔ دونوں افسران کے خلاف پولیس بجٹ میں مبینہ خورد برد کے حوالے سے تفتیش بھی جاری ہے۔پولیس فنڈزمیں مبینہ کرپشن کے حوالے سے سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی سمیت گیارہ اعلی پولیس افسران کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -