اسرائیل کی مدد کا الزام ،ایران نے 15امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

اسرائیل کی مدد کا الزام ،ایران نے 15امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے15امریکی کمپنیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی اور جبر میں معاونت کے الزام کے بعد پابندی عائد کردی ہے۔ کمپنیوں کو ایرانی کمپنیوں اور افراد کے ساتھ معاہدے کرنے اور کسی بھی قسم کا کاروبار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزرات خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی مشہور کمپنیوں کو ایران میں مزید کام سے روک دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کمپنیوں کے موجودہ اور سابقہ غیر ملکی ڈائریکٹرز کو ایرانی ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے۔دفتر خارجہ کے ایک اہم عہدیدار کے حوالے سے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اگر امریکی گانگریس نے ایران پر پابندیوں کا بل پاس کیا تو ایران بھی امریکی فوج ، حکومت اور کمپنیوں کو دہشت گرد قرار دینے کے لئے ایک بل پاس کرے ۔