کیلیفورنیا ، ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپ،چار فراد گرفتار

کیلیفورنیا ، ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپ،چار فراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( نیٹ نیوز) کیلیفورنیا میں صدر ٹرمپ کے حامیوں نے ایک ریلی نکالی جس کے دوران ٹرمپ کے حامیوں اومخالفین میں جھڑپ ہو گئی۔ صوعرتحال پر قابو پانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے چار افراد کو گرفتار لر لیا ہے ۔اس موقع پر ہونے والی جھڑپوں کے دورانٹرمپ کے ایک حامی کی آنکھوں پر مرچوں کا سپرے کیا گیا ۔ ٹرمپ کے یہ حامی بولسا چیکا سٹیٹ بیچ کی جانب جا رہے تھے کہ ان کا مخالفین کے ایک گروپ سے ٹکراؤ ہو گیا ۔گرفتار ہونے والے تین افراد پر غیر قانونی طور پر مرچ سپرے رکھنے اور ایک کو حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ جھڑپیں اس وقت شرع ہوئیں جب سیاہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ٹرمپ کے حامیوں کو روکا جو میک امریکہ گریٹ اگین ریلی میں شریک تھے۔