وزیر اعظم کی زیر قیادت ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے‘ رئیس منیر احمد

وزیر اعظم کی زیر قیادت ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے‘ رئیس منیر احمد

  

صادق آباد (نامہ نگار)سری لنکا پاکستان فرینڈشپ انوسٹمنٹ کے وفد کے ہمراہ مرکزی رہنما مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد کی وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

سے ملاقات‘ وفد نے سری لنکا سے لائے گئے آنکھوں کی مزید عطیات وزیر اعظم پاکستان کے حوالے کر دیئے آنکھوں سے محروم لوگوں کو ایک بڑی نعمت فراہم کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا افتخار عزیز،سردار رئیس منیر احمد اور ان کے وفد کو زبردست خراج تحسین‘ انسانیت کی بے مثال خدمات قرار دے دیا ۔اس موقع پر سردار رئیس منیر احمد نے وزیراعظم نوازشریف کو پاک قطر ایل این جی ‘132کے وی گریڈ اسٹیشن ‘سوئی گیس بھونگ کے افتتاح ‘موٹروے بھونگ کے سنگ بنیاد ‘عوامی اجتماع سے خطاب ‘ظہرانہ کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کرلی ۔ رئیس منیر احمد نے وزیر اعظم نواز شریف کو انٹر چینج بھونگ کے لئے درخواست پیش کی جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کمال شفقت کرتے ہوئے منظور ی کا وعدہ کرلیا بعدازاں صادق آباد میں ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رئیس منیر احمد نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے وزیر اعظم نواز شریف ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے جو اقدامات اٹھارہے ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں۔

رئیس منیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -