حلقہ کی محرومیوں کے خاتمہ تک آرام نہیں کرونگا‘ سردار اویس لغاری

حلقہ کی محرومیوں کے خاتمہ تک آرام نہیں کرونگا‘ سردار اویس لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سمینہ (نامہ نگار) امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین و ممبر قومی اسمبلی سردار اویس خان لغاری نے چوہدری محمداکرم اور عبدالغنی خان کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ہوئے کہا کہ لغاری خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے حلقہ کی محرومیوں کے خاتمہ تک آرام نہیں کر و ں گا ۔ یونین کونسل سمینہ میں بجی ، تعلیم ، صحت اور صاف پانی دیگر تعمیر وں کے منصوبے مکمل کریں گے ۔ 2018کے الیکشن اپنی کارگردگی کی بنا پر جیتیں گے بعدا زاں چیئرمین یو نین کونسل سمینہ میاں غلام مصطفی قریشی اور وائس چیئرمین یو سی سمینہ ملک شوکت علیم کوریہ نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کریں گے ۔ جنرل کونسلرحا فظ رحیم بخش دھودھا اور دیگر علا قائی نمائندگان کے ساتھ ملا قاتیں کیں ضلعی حکومت سے جلد فنڈز ملتے ہی U/Cسمینہ میں گیٹ سے منڈیوں تک پختہ روڈ ، گلیات ، نالی سولنگ، پلیات و دیگر منصوبے شروع کیئے جائیں گے اس موقع پر چوہدری محمد دین ، چوہدری محمد اجمل ، ڈاکٹر عبدالرحمن ، حا فظ رحیم بخش دھو دھا سمیت دیگر کونسلرز مو جو دتھے۔
اویس لغاری