چوک سرور شہید کو تحصیل کادرجہ دلا کر رہوں گا‘ سلطان محمود ہنجراء

چوک سرور شہید کو تحصیل کادرجہ دلا کر رہوں گا‘ سلطان محمود ہنجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرورشہید( نامہ نگار) مقامی وکلاء ملک محمد ایوب مغل، ملک ارشد گدارہ، محمد علی خان کلاچی ایڈووکیٹ، غلام مرتضیٰ کالرو، رانا محمد ارشد ، شاہد گل، امین گل،فیصل گل، ریاض خان کلاچی، ریاض الحق چانڈیہ، اسد مغل، افتخارچوہدری، اصغر سیال، اور دیگر نے ایم این اے ملک سلطان محمود ہنجر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ا کے ڈیرہ پر ان سے ملاقات کی اور انہیں یاد دہانی کروائی کہ انہوں نے چوک سرورشہید کو تحصیل بنوانے کا وعدہ کررکھا ہے۔اس پر عمل درآمد کرواتے ہوئے چوک سرورشہید کو تحصیل کادرجہ دلوائیں۔جس پر ایم این اے ملک سلطان محمود ہنجرا نے کہا کہ میری مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے ا سی مسئلہ پر بات چیت فائنل مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اگر چوک سرورشہید کو تحصیل کادرجہ نہ دلواسکا تو دوبارہ حلقہ سے الیکشن نہیں لڑونگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہت جلد چوک سرورشہید کوتحصیل کادرجہ ملنے کی خوشخبری ملے گی۔