امریکی فوج ، سی آئی اے دہشتگرد:ایران کاپارلیمنٹ میں 2 بل لانے کا اعلان

امریکی فوج ، سی آئی اے دہشتگرد:ایران کاپارلیمنٹ میں 2 بل لانے کا اعلان

تہران (اے این این) ایران نے امریکی فوج اور خفیہ ادارے ’’سی آئی اے ‘‘کو دہشت گرد قراردینے کیلئے پارلیمنٹ میں دو ہنگامی بل پیش کرنے کا اعلان کیاہے ۔ایرانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤ الدین بروجردی نے ’’ ریڈیوتہران‘‘ کوانٹرویومیں مختلف ملکوں خصوصاً افغانستان، عراق، شام اور یمن میں بحرانوں کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے عام شہریوں کا قتل عام کرنیوالے دہشت گردوں کی بھرپور مدد و حمایت کی ہے۔ امریکی فوج ہی خطے میں امریکی خفیہ اداروں کا آپریشن چلا رہی ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ میں امریکی فوج اور سی آئی اے کے دہشت گرد ہونے کے بارے میں دو ہنگامی بل پیش کئے جائیں گے۔ ایرانی حکومت اور قوم کیخلاف امریکہ کے ظالمانہ طریقوں کے پیش نظر اراکین پارلیمنٹ سے ہم آہنگی کیساتھ امریکی فوج اور سی آئی اے کے دہشت گرد ہونے کے بارے میں بل تیار کئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول