حکومتی بیلنس پالیسی سے دہشتگردی ہوئی

حکومتی بیلنس پالیسی سے دہشتگردی ہوئی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ اس وقت دھشت گردی سے تنگ ہر پاکستانی شہری کی خواہش ہے کہ ملک میں مستقل بنیادوں پر امن قائم ہو جائے کیوں کہ دھشت گردی سے ملکی ساکھ اور سالمیت کو بہت نقصان ہوا ہے یہ دھشت گردی اسلام کی بدنامی کا سبب بھی بنی ہے اسوقت دھشت گردی کے خاتمے کے لیئے پاک آرمی اپنی بھر پور کوششیں کر رہی ہے جس کے اثرات پورے ملک میں نظر آرہے ہیں جس کے لیئے پورا ملک پاک آرمی کی اس جہدوجہد میں ان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہمیشہ روایت رہی ہے کہ اس نے بیلنس پالیسی پر عمل کیا جس کی وجہ سے دھشت گردوں کو تقویت ملتی رہی اور دھشت گردوں کے حوصلے بلند ہوتے رہے انہوں نے کہا کہ اب اگر بیلنس پالیسی کو ترقی کر کے حکومت دھشت گردوں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر ملک کے اندر اقدامات کرے تو دھشت گردی ہمیشہ کے لیئے ختم ہو سکتی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -