دہشتگردی کابڑاواقعہ ہوتو نثاررضائی اوڑھ کر سوجاتے ہیں،شرجیل میمن

دہشتگردی کابڑاواقعہ ہوتو نثاررضائی اوڑھ کر سوجاتے ہیں،شرجیل میمن

  

کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چودھری نثارصرف اپوزیشن پرگرجنابرسناجانتے ہیں،چودھری نثار کی ایماپرپاکستان نہیں چلے گا،دہشتگردی کابڑاواقعہ ہوتوتوچودھری نثاررضائی اوڑھ کرجاتے ہیں،چودھری نثارسمجھتے ہیں کہ ملک انکی جاگیرہے،جو وہ چاہتے ہیں کرسکتے ہیں، یہ چودھری نثارکی بھول ہے، نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں، میاں صاحب سندھ میں صرف لولی پاپ دینے آتے ہیں،پاکستان میں وزارت کاقلمدان لینے نہیں کیسزکا سامنا کرنے آیا ہوں، مقابلہ ترقی کا ہی ہوناچاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے۔اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چودھری نثارغیرضروری معاملات پرزیادہ پھرتی دکھاتے ہیں،چودھری نثارصرف اپوزیشن پرگرجنابرسناجانتے ہیں،چودھری نثار کی ایماپرپاکستان نہیں چلے گا، چودھری نثاربھڑکیں نہ ماریں ،کام کرکے دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کابڑاواقعہ ہوتوتوچودھری نثاررضائی اوڑھ کرسوجاتے ہیں، جوکام چودھری نثارکے کرنے کے نہیں ہوتے وہی کرتے ہیں، وزیراعظم اورانکے خاندان کا نام چودھری نثارنے ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا؟

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -