بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں

بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں

گگو منڈی (نامہ نگار )رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

یوسف کسیلیہ نے مقامی نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انہوں نے ملک کی باگ دوڑ سبھالنی ہے زندہ قومیں تعلیم کے بل بوتے پر ہی ترقی اور خوشحالی کی منزلیں حاصل کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ ہر بچے کو اپنے بچوں کی طرح زیور تعلیم سے وآراستہ کرنے کے لیے کوشش کریں اور سکول میں اپ رویہ اپنائیں کہ بچے خود بخود سکول آنے کو ترجیح دیں اس موقع پر پرنسپل سادات سکول ملک رضا اعوان پرنسپل اقرا کمپیوٹرکالج رانامحمد ارشاد اور حاجی خالدمحمودبھی موجود تھے تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور خاکے پیش کیے تقریب کے آخری مہمان خصوصی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے بچوں میں اسناد اور شیلڈ ز تقسیم کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر