علی پور سیلاب سے بالکل محفوظ ہے

علی پور سیلاب سے بالکل محفوظ ہے

علی پور(نمائندہ پاکستان)تحصیل علی پور سیلاب سے مکمل طورپر (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )محفوظ ہے،سرکل طورپر حفاظتی بند مکمل کرلئے ہیںِبھاری تعدادمیں اضافی پتھر بھی موجود ہیں،علی پور میں 38کروڑ پچاس لاکھ روپے کے منصوبے مکمل کراچکاہوں،علی پور ،خیرپور سادات گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن جاری ہے،ضلعی مقام پر اضافی ٹرانسفارمر رکھے ہونگے،75کروڑ روپے کی سڑکیں بنوادی ہیں مزید رابطہ سڑکوں میں اضافہ ہوگا،یونین کونسل فتح پور جنوبی میں پانی کا مسئلہ حل ہوچکاہے پچاس کروڑ کے نئے منصوبے جون 2017تک مکمل کریں گے ایم این اے حلقہ این اے 180عاشق حسین گوپانگ کی پریس کانفرنس۔ تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے ہال علی پورمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کنوئیرپبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایم این اے عاشق حسین گوپانگ نے کہاکہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ ہوگی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تمام افراد کو مہیا کیاجائے گا سال 2017لوڈ شیڈنگ کا آخری سال ہوگا ایم این اے عاشق حسین گوپانگ نے تمام ترقیاتی منصوبہ جات اورمطالبات مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عثمان حیدر راعی،کونسلرز رانا اجمل،رانا نذیراحمد، ملک رضا گھلو،ملک مختیار حسین،کلیم شیروانی،نصراللہ خان،وقاص وکیل خان،اعجا ز خان،ملک ممتاز حسین عرف پپو بوہر، چوہدری ساجد حسین،محمدطارق قریشی، صفدر خان شکرانی،شوکت خان گوپانگ،ابوبکر ،رانا ہارون الرشید،رانا عمران سعیدی، اخترخان پٹھان بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر