سرگودھا ،ملزم کو چھڑوانے کیلئے مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر کتے چھوڑ کر زخمی کر دیا

سرگودھا ،ملزم کو چھڑوانے کیلئے مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر کتے چھوڑ کر ...

سرگودھا(بیورو رپورٹ) نواحی علاقے چپہ پرانا میں مقدمہ کے نامزد ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کے دوران مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ کتے چھو ڑ کر انہیں زخمی کر دیا ، مزید نفری طلب کرنے پرملزمان فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق زمین پر قبضہ کے ایک مقدمہ میں ملوث نصیر احمد کو اے ایس آئی اشرف اور ساتھی پولیس اہلکار نے پکڑ لیا ،اسے تھانے لایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کے نصف درجن سے زائد ساتھیوں نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ملز م کو چھڑوانے کی کوشش کی۔ ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی وردی پھاڑ دی اور سرکاری اسلحہ بھی چھیننے کی کوشش کی، اوربعدازاں اہلکاروں پر کتے چھوڑ دئے جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر مزید نفر ی موقع پر پہنچی تاہم ملزمان فرار ہوگئے ،پولیس نے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول