21 ارب سے خانیوال لودھراں روڈ مکمل
خانیوال ، اڈا پل14 ، ٹھٹھہ صادق آباد( بیورو نیوز، نمائندہ پاکستان)(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )
رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کل 28مارچ کو خانیوال تا لودھراں دورویہ سڑک کا تاریخی سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر خانیوال تا لودھراں براستہ جہانیاں ڈبل سڑک کی تکمیل 21ارب روپے کی لاگت سے الیکشن 2018سے قبل مکمل ہوجائے گی،انہوں نے کہا کہ خانیوال تا لودھراں دورویہ سڑک کی تعمیر جہانیاں،خانیوال،لودھراں کی عوام کا درینہ مطالبہ تھا جس کو میری اور رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن خان کانجوکی شبانہ روز کاوشوں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیتے ہوئے اربوں روپے کے فنڈز کا اجراء بھی کردیا ہے،انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کل لودھراں دورہ کے موقع پر خانیوال تا لودھراں سڑک کے سنگ بنیاد کا باقائدہ افتتاح کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کو ایک اور تاریخی تحفہ دیں گے ایم این اے مسلم لیگ (ن) چوہدری افتخار نذیر احمد نے ملتان میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے افتتاح پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عورت پر تشد د کے خاتمے کو یقینی بنانے پر یقین رکھتے ہے اور ملتان میں انسداد تشدد برائے خواتین اس سلسلہ کی اہم کڑی ہے۔