عوام سے کیے وعدے بتدریج پورے کررہے ہیں‘ طاہر اقبال

عوام سے کیے وعدے بتدریج پورے کررہے ہیں‘ طاہر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی )ایم این اے طا ہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن 2013 ؁ء کے دوران حلقہ کی عوام سے کیے گئے وعدے بتدریج پورے کیے جا رہے ہیں اور حلقہ کی عوام نے جس اعتماد کا ان پر الیکشن میں اظہار کرکے کا میاب کرایا تھا ان کی محبت کبھی نہیں بھول (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سکتا، اقتدار ہمیشہ رہنے والی چیز نہیں ہے اصل چیز عوام کی خدمت کرنااور جواب میں ان کی محبتیں سمیٹنا ہے وہ گزشتہ روز مکہ ٹاؤن میں لا کھوں روپے کی لا گت سے بجلی فراہمی ٹرانسفارمر اپ گریڈیشن اور سو ئی گیس فراہمی کی تقریب کے موقع پر شرکا ء سے خطاب کررہے تھے اس موقعہ پر امیدوار صو با ئی اسمبلی طاہر محمود نمبردار ، چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سلیم ، وائس چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر، بلدیہ کونسلرز جام طاہر سٹھار، رانا فخر السلام، شیخ جاوید کالا، عمانوائیل ساون ، چودھری عمار اعجاز ، زبیر احمد جھارا ، محمد صادق کاشی ، مجید حسین بھلر، حکیم محمد سعید، عظیم پڑھیار ، عنایت گجر ودیگر بھی مو جو دتھے ایم این اے طاہر اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیل کیلئے وہ دن رات کو شاں ہیں اور حلقہ کی کسی بھی آبادی کو محروم نہیں رہنے دیا جا ئے گا۔
طاہر اقبال