آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلئے الگ الگ اجلاس طلب کر لئے

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلئے الگ الگ ...

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ‘آصف علی زرداری اور چےئر مین بلاول بھٹو نے الگ الگ پارٹی اجلاس طلب کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں پنجاب بھر کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور طلب کر لیا ہے جس میں اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا دوسری طرف پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارٹی رہنما کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔

اجلاس طلب

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -