تاجروں کو ٹیکس معاملات میں سہولت مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘ سلیم رضا آصف

تاجروں کو ٹیکس معاملات میں سہولت مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘ سلیم رضا آصف

  

ملتان(جنرل رپورٹر)چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو خواجہ سلیم رضا آصف نے کہا ہے کہ تاجروں کو ٹیکس معاملات میں سہولیات مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے میرے دروازے تاجروں کے لئے کھلے ہیں ‘بلاروک ٹوک تاجر آکر اپنے مسائل بیان کرسکتے ہیں‘دائرہ اختیار میں جو حل کرسکیں گے وہ کریں گے باقی بورڈ کو بھجوائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کی طرف(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب میں کیا تقریب میں شہر بھر سے تاجروں اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ظفر اقبال صدیقی کی ٹیکس معاملات میں بہترین وکالت کرنے اور مہارت رکھنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ازراہ مذاق اپنا ایڈوائزر بنانے کی پیشکش کی اور چےئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ شفیق کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے انکی صلاحیتوں کا بڑے فورم پر اعتراف کیا ہے میں بھی سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اپنی خدمات اور خود کو تاجر برادری کے لئے وقف کررکھا ہے ہمیشہ تاجروں کے معاملات کو سلجھانے میں پیش پیش ہوتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے کہاکہ تقرر و تبادلے ملازمت کا حصہ ہوتے ہیں مگر کچھ افسران اپنے اچھے کردار‘ باوقار انداز کے باعث دلوں میں نقش چھوڑ جاتے ہیں خواجہ سلیم رضاآصف بھی انہی چند افسران میں شامل ہیں ان کے والد بھی تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور ملتان کے ماتھے کا جھومر رہے ہیں‘تقریب سے ظفر اقبال صدیقی‘شیخ فیصل سعید‘میاں عزیز الرحمن انصاری نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم‘کمشنر انکم ٹیکس زبیر بلال‘ایڈیشنل کمشنر عابد گلشن‘میاں آصف محمود‘ میاں جمیل احمد‘ملک جند وڈا اعوان‘ملک اختر‘ چوہدری الطاف شاہد‘ارشاد باجوہ ودیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -