پولیس لائن میں آئی جی پنجاب کیلئے الوداعی دربار ، بچوں نے گلدستہ پیش کیا،شہداء کی فیملیز سے بھی ملے

پولیس لائن میں آئی جی پنجاب کیلئے الوداعی دربار ، بچوں نے گلدستہ پیش ...

  

ملتان (کرائم رپورٹر ) پولیس لائن ملتان میں انسپکٹر جنرل آف پولیس (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

پنجاب کا الوداعی دربار منعقد ہوا۔ جس میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری ،سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس سمیت دیگر ڈی پی اوز وہاڑی، خانیوال اور لودھراں شریک ہوئے۔پنجاب ہائی پولیس، سی ٹی ڈی، ایس پی یو، پی ٹی ایس ملتان اور ایلیٹ کے افسران بھی شامل تقریب ہوئے۔ضلع ملتان کے تمام افسران سمیت رینج کے افسران بھی شامل تقریب ۔تقریب میں شہداء کی فیملیز،وولینٹئیرز ان پولیسنگ کی خصوصی شرکت ہوئی۔ آئی جی پنجاب کی پولیس لائن ملتان میں آمد ہوئی ۔جس پر شہداء کے بچوں نے ان کو گلدستہ پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور مشتاق احمد سکھیرا نے شہداء کی فیملیز کے لئے بہت کام کیا، ایف آئی آر کو آن لائن کروایا،فرنٹ ڈیسک کے قیام کے لئے پروجیکٹ کو پورے پنجاب میں مکمل کروایا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے کہا کہ میں نے آئی جی صاحب کے ساتھ بطور اے آئی جی لیگل کام کیا ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ تمام ڈی پی اوز نے بھی آئی جی صاحب پنجاب کی صوبہ پنجاب میں کاوشوں کو سراہا۔آخر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے ملتان میں بطور ایس ایس پی ڈیوٹی سر انجام دی ہے۔ ضلع ملتان سے میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔یہ اولیاء کرام کا شہر ہے۔ یہ بزرگان دین کا شہر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ضلع ملتان کے لوگوں نے مجھے بہت محبت دی ہے۔ میں نے شہداء کی فیملیز کے لئے مختص رقم 30 لاکھ سے بڑھوا کر ایک کروڑ روپے تک کی سمری چیف منسٹر آف پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے منظور کروائی ہے اور جس شہید کی فیملی کے پاس گھر نہیں ہو گا۔ اس فیملی کو ایک کروڑروپے کے علاوہ گھر یا 35 لاکھ کی منظوری کروائی ہے۔آئی جی صاحب نے ضلع ملتان پولیس لائن میں پٹرول پمپ کا افتتاح بھی کیا۔آخر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا شہداء کی فیملیز سے ملے اور ان میں گھل مل گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -