ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں ملگری وکیلان کامیابی اہم سنگ میل ثابت ہوگی :حیدر خان ہوتی

ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں ملگری وکیلان کامیابی اہم سنگ میل ثابت ہوگی :حیدر خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں ملگری وکیلان کے عہدیداروں کی کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور اسے مستقبل میں اے این پی کی کامیابی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔اپنے تہنیتی بیان میں پارٹی رہنماؤں نے پشاور بار کے نو منتخب صدر فضل واحد اور دیگر ممبران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ملگری وکیلان کی صوبہ بھر میں کامیابی تعلیم یافتہ طبقے کی جانب سے اے این پی کی کامیاب پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ، انہوں نے نو شہرہ مردان چارسدہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں کامیاب ہونے والے ملگری وکیلان کے پینلز اور ممبران کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدور اور ان کی کابینہ وکلاء برادری کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے ،انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے اپنی مشکلات کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے انہیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے،لہٰذا اب یہ ان کی اولیں ترجیح ہونی چاہئے کہ وہ ان کے حقوق و مفادات کرنے کیلئے دل جمعی سے کام کریں گے،اور حق و انصاف اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے مثبت انداز میں اپنی سرگرمیاں آگے بڑھائیں گے۔