آر پی اوکی کاوشوں سے پیمرا کی جانب سے ایف ایم ریڈیو ٹریفک پولیس ملتان کے قیام کا لائسنس جاری

آر پی اوکی کاوشوں سے پیمرا کی جانب سے ایف ایم ریڈیو ٹریفک پولیس ملتان کے قیام ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ر یجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی کاوشوں سے پیمرا (پاکستان الیکٹرک میڈیا اینڈریگولیشن اتھارٹی )کی طرف سے ایف ایم ریڈیو ٹریفک پولیس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ملتان کے قیام کے لئے لائسنس کا حصول ممکن ہوا ۔ اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر نے لائسنس سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس اور چیف ٹریفک آفیسرملتان محمد شریف کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد سٹی ٹریفک پولیس ملتان میں ٹریفک ایجوکیشن اور عوام کی سہولت کیلئے ایف ایم نان کمرشل ریڈیو کی باقاعدہ لانچنگ عمل میں لائی جائیگی۔ ایف ایم ریڈیو ٹریفک پولیس ملتان کے قیام سے شہریوں کو ٹریفک سے متعلق مسائل پر ہر وقت مدد ، معلومات اور راہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ایف ایم ریڈیو نان کمرشل سے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ ٹریفک شعور بیدار کرنے میں مدد ملے گی۔

ایف ایم ریڈیو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -